Steps to Lose Weight in 7 days: A Complete Guide - Lose Weight

صرف ایک ہفتہ میں بہت زیادہ وزن کم کرنا بہت اچھا خیال نہیں ہے کیونکہ یہ بہت کم مدت تک رہنے والے اور انتہائی غیر صحت بخش نتائج دے گا. صرف 7 دن میں وزن کم کرنا ممکن ہے ، لیکن اس کی سفارش ہر گز نہیں کی جاسکتی.
کم مدت میں اثرانداز ہونے والے کھانے کے منصوبے بہت شدید مشکل ہوتے ہیں اور ان کی پابندی کی نوعیت بہت سخت ہوتی ہے.امکانات یہ ہیں کہ آپ بہت بھوکے رہ جائیں گے اور آپ کا سارا وزن جو آپ نے کم کیا, واپس حاصل کرلیں گے. اگر آپ کو غزائ بے ترتیبی ہو تو یہ منصوبے آپ کے لئے نہیں ہے. مزید یہ کہ ، یہ منصوبے پائیدار نہیں ہیں اور آپ ان کے ساتھ مستقل نہیں رہ سکتے. یہاں تک کہ اگر آپ ایک ہفتہ میں 10 پاؤنڈ کم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ امکان موجود ہے کہ سارا وزن چربی نہیں بلکہ پانی کا وزن ہے کیونکہ صرف 7 دن میں چربی پگھلنا ممکن نہیں ہے. یہ منصوبے آپ کو مکمل اور اطمینان بخش غذا نہیں فراہم کرتے، اسی لئے انہیں قائم رکھنا بہت مشکل ہے

ہفتے میں صرف دو پاؤنڈ وزن کم کرنا, طویل مدت میں بہتر ثابت ہوسکتا ہے مگر اس سے زیادہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوگا. اور اگر آپ اتنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لئے یہاں بہت سارے منصوبے ہیں. پائیدار ، صحت مند اور دیرپا ہونے والے نتائج کے ساتھ وزن کم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں. لہذا وزن کم کرنے کے فوری پروگراموں کے بجائے آپ ان میں سے کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں جو میں آپ کو بتانے جا رہی ہوں.

7 دن میں وزن کم کرنے کے غذائ منصوبے:

Also Read: Practicing Yoga For Weight-Loss: A Complete Guide

غذا کے کچھ حیرت انگیز منصوبوں سے پہلے, ‘کیلوری کے خسارے میں کھانا’ ایک اور طریقہ ہے جس سے آپ کچھ کلوگرام کم کر سکتے ہیں وہ بھی ایک طویل مدت کے لئے.
جی ہاں! آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ آپ اپنی باقاعدہ غذا کی منصوبہ بندی پر قائم رہ کر بھی وزن کم کر سکتے ہیں تو آپ کیلوری کی اس مقدار سے کم کیلوری کا استعمال کرکے وزن کم کریں جو آپ باقاعدگی سے کھاتے ہیں۔ علاوہ کیلوری خسارے کے ، وزن کم کرنے کے کچھ اور طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

جنرل موٹرز منصوبہ:

اس منصوبے سے آپ لگ بھگ 16 پاؤنڈ یا 6.8 کلوگرام وزن کم کر سکتے ہیں .یہ صرف 7 دن میں وزن کم کرنے کو فروغ دیتا ہے لیکن یہ بہت سے محققین کے ذریعہ منظور نہیں ہے کیونکہ اس میں بہت سے ضروری غذائی اجزاء بہت کم ہیں.

اس منصوبے میں کیا کرنا ہے:

  • -آپ کے پانی کی مقدار ہر روز 8 سے 12 گلاس تک ہونی چاہئے.
  • -ورزش اختیاری ہے۔
  • -جی ایم ونڈر سوپ کے 2-3 پیالے استعمال کریں جو گوبھی ، ٹماٹر ، پیاز اور کچھ دوسری سبزیوں سے تیار کیا جاتا ہے.
  • -صرف پھل کھائیں, جس میں خرنوزے کو ترجیح دین اور کیلوں کو محدود کریں.
  • -اپنی پسند کی ہر سبزی کو کھائیں لیکن آلو کو محدود کریں۔
  • -3 گلاس دودھ (سکم ملک) لیں۔
  • - 10 اونس گوشت ، مچھلی یا چکن غذا میں شامل رکھیں۔
  • - براؤن رائس اور کاٹیج پنیر

انٹرمٹینٹ فاسٹنگ:

یہ وزن کم کرنے کا ایک اور مؤثر طریقہ ہے۔ یہ طریقہ کوئی خاص غذا یا آپ کو کون سا کھانا کھانا چاہئے نہیں بتاتا ہے لیکن یہ تجویز کرتا ہے کہ انہیں کب کھانا ہے۔ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کے کچھ طریقے 16/8 طریقہ ، 5: 2 منصوبہ، متبادل دن روزہ رکھنا ، رک رک کر کھانا اور واریئر منصوبہ ہیں

8/16 طریقہ:
اس طریقہ کار میں آپ روزانہ 14 سے 16 گھنٹے تک روزہ رکھتے ہیں اور اپنے کھانے کے اوقات کو صرف 8-10 گھنٹے تک محدود رکھتے ہیں۔ آپ اسے اس طرح بہت آسان بنا سکتے ہیں کہ رات کے کھانے کے بعد کچھ نہ کھا کر ناشتہ چھوڑ دیں لیکن اگر آپ ایسے شخص ہیں جو سو کر اٹھنے کے فوری بعد بھوک محسوس کرتا ہے ، تو یہ پیٹرن آپ کے لئے مشکل ہو گا۔ لیکن بہت سے لوگ جو ناشتہ چھوڑ دینے کے عادی ہیں عام طور پر ، زیادہ تر اس طریقے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اگر آپ 16 گھنٹے کا روزہ رکھنے کے خواہشمند ہیں تو رات 8 بجے کھانا کھا کر پھر اگلے دن دوپہر تک نہ کھائیں۔ لیکن اس طریقہ کار میں بھی صحت مند کھانا ضروری ہے تو جب آپ اپنا روزہ کھولیں تو صحت مند غذاؤں کا انتخاب کریں. جب آپ روزہ رکھتے ہو تو پانی ، کافی یا ایسی مشروبات جن میں بلکل کیلوریز نہ ہوں, پی سکتے ہیں. مگر یہ منصوبہ آپ کے لیۓ اثرانداز نہیں ہوگا اگر آپ اس کے درمیان ایسا کھانا کھائیں جس میں ذیادہ کیلوریز ہیں.

2:5 منصوبہ:
اس منصوبے میں ، آپ 5 دن ویسے ہی کھانا کھاتے ہو جیسے آپ روز کھاتے ہیں اور 2 دن اس سے آدھی سے بھی کم مقدار میں کھاتے ہیں. مثال کے طور پر اگر آپ کی کیلوری کی مقدار روزانہ 1،200 سے زیادہ ہے ، ان 2 دن تک آپ کو 500-600 ہی لینی ہیں۔

متبادل دن روزے:
جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے ، اس منصوبے میں آپ ہر دوسرے دن روزہ رکھتے ہیں۔ لیکن یہ منصوبہ بہت مشکل ہے کیونکہ یہ طریقہ زیادہ تر صرف 500 کیلوریز کی اجازت دیتا ہے اور آثار ہیں کہ آپ بھوکے سو جائیں گے جو ناقابل برداشت ہے۔ تو یہ منصوبہ ابتدائیہ افراد ، حاملہ خواتین ، 18 سال سے کم عمر بچوں, ذیابیطس یا دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے تجویز کردہ نہیں ہے.


واریئر منصوبہ: یہ طریقہ کچی سبزیوں اور پھلوں کے چھوٹے حصے کھانے کو فروغ دیتا ہے. سارا دن کوئ کیلوری نہ کھا کر,رات کے وقت ایک بہت بڑا کھانا کھاتے ہیں. اس غذا میں ، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ زیادہ تر مکمل نشونما والے اور بغیر عمل شدہ کھانے کی اشیاء کھائیں۔

فوجی غذائ منصوبہ:

یہ منصوبہ فی الحال دنیا کے سب سے مشہور غذائ منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ صرف 7 دن میں 10 پاؤنڈ (4.5 کلوگرام) کم کرنے کا دعوہ کرتا ہے. اسے 3 دن کا منصوبہ بھی کہا جاتا ہے اور اسے کسی خاص یا مہنگے کھانے کی ضرورت نہیں ہے. یہ 3 دن کم کیلوری کے کھانے اور 4 دن کی چھٹی کے کھانے کے منصوبے پر مبنی ہے۔ اس کا مطلب آپ کو اس خوراک میں 3 دن کم کیلوری کا کھانا کھانا ضروری ہے اور ہفتے کے باقی 4 دن کے لئے آپ اپنا روز مرہ کا کھانا کھا سکتے ہیں۔ زیادہ وزن کم کرنے کے لیئے اگر آپ چاہیں تو اس چکر کو دہرا بھی سکتے ہیں


اس غذا کے فروغ دینے والوں کا دعوی ہے کہ یہ امریکی فوج کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا جسکا مقصد فوجیوں کی جسامت کو تیزی سے شکل دینے کا تھا لیکن حقیقت میں یہ منصوبہ کس بھی فوجی ادارے سے منسلک نہیں ہے. ناشتہ ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے درمیان کوئی نمکین نہیں لے سکتے. اس منصوبے میں ایک دن میں کیلوریز صرف 1،100-1،400 تک ہونی چاہئے جو کہ ایک بالغ شخص کے لیئےکافی کم ہے

THE NO-DIET APPROACH:

ان منصوبوں کے علاوہ ، آپ اپنی غذائ مقدار پر قابو رکھتے ہوئے بھی وزن کم کرسکتے ہیں. کیلوری کا حساب رکھ کر کھانے کی عادات کو اپنانا۔ کھانے کی ان عادات کو برقرار رکھتے ہوئے اور نہ صرف وزن کم کرنے کے لیئے ہی نہیں بلکہ انہیں اپنا طرز زندگی بنائیں اور مستقل مزاج رہیں۔

نیز کیلوری کنٹرول پر عمل کرنے سے بھی آپ اس وزن تک پہنچ سکتے ہیں high caloric foodتو کھانے کا بہتر انتخاب کرنا شروع کریں اورکوشش کریں کہ کم پروسیسرڈ فوڈ ، شکر ، سفید آٹے سے بنی چیزیں اور کم جنک فوڈ کھائیں۔ لیکن جب آپ کسی چیز کے خواہشمند ہو کر کچھ کھا لیں تو ورزش اور دیگر جسمانی کام کرکے ان کیلوریز کو جلا دیں.

یہ کچھ منصوبے یا طریقے تھے جن کے ذریعہ آپ اپنا وزن 7 دن کے مختصر وقت میں کم کرسکتے ہیں لیکن ہمیشہ


صحت مند طریقے سے وزن کم کریں کیونکہ غیر صحت مند طریقے سے نہ صرف آپ خود کو بیمار محسوس کرسکتے ہیں بلکہ اس کا نقصان آپ کو آئندہ ذندگی میں بھی دیکھنا پڑسکتا ہے۔

You may want to read: Ramadan Diet Plan for Weight Loss in Urdu

urUrdu